حکومت نے محنت کشوں کو جیتے جی مرنے پر مجبور کر دیا،اشرف بھٹی

  حکومت نے محنت کشوں کو جیتے جی مرنے پر مجبور کر دیا،اشرف بھٹی

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے یوم مئی محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج تبدیلی سرکار کے دور حکومت میں ایک مزدور اور محنت کش بظاہر تو زندہ نظر آرہا ہے مگر مہنگائی کے ہاتھوں وہ  اندرونی طور پر چھلنی ہو چکا ہے۔

 کہ جس کااظہار بھی اب ممکن نہیں رہا۔ اس حکومت نے تو محنت کشوں کو مہنگائی کے ڈرون حملے کرکے ان کو جیتے جی مرنے پر مجبور کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی اڑھائی سالہ کارکردگی مایوس کن ہے اس پر فخر کرنے کی بجائے عمران نیازی کو اپنی ناکامیوں پر استعفیٰ دے دینا چاہیے وزیر اعظم نے انتخابات سے قبل اور حکومت میں آنے کے بعد کسی وعدے کو وفا نہیں کیا اڑھائی سالوں میں عوام کا خون نچوڑنے اور اشیاء خوردونوش کے حصول کے لئے عوام کو در بدر کیا ہے بے روز گاری میں اضافہ، بے قابو مہنگائی حکومت کی پہچان بن چکا ہے ان کی وجہ سے آج معیشت تباہی کے دھانے تک پہنچ چکی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -