اسلام نے مزدور کو اللہ کا دوست کہا ہے،یاور عباس بخاری

    اسلام نے مزدور کو اللہ کا دوست کہا ہے،یاور عباس بخاری

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال سید یاور عباس بخاری نے کہا ہے کہ اسلام نے مزدور کو اللہ کا دوست کہا ہے، ہمیں بھی دوستی کرنا ہوگی۔ عالمی یوم مزدوراں پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یوم مئی محنت کشوں کے حقوق کی ادائیگی یاد رکھنے کا نام ہے۔ شکاگو کے شہیدوں نے محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کی جدوجہد میں جان قربان کی۔ سید یاور بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت مزدروں کے حالات کار بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ کم سے کم ماہانہ اجرت میں 2 ہزار روپے اضافہ کرکے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزدور دوستی کا ثبوت دیا۔ انہوں نے کہا کہ یکم مئی پر ہمیں مزدور طبقے کی فلاح و بہبود جاری رکھنے کا عزم کرنا ہوگا۔ وزیر سماجی بہبود نے کہا کہ آئیے مزدور طبقے کو مشکلات سے نکالنے کا عزم کریں۔

 کیونکہ یہ محنت کش ہی ہے جو اپنا پسینہ بہا کر ہمارے لئے آسانیاں پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود محنت کشوں کو مختلف ہنر سے آراستہ کر رہا ہے۔ ان اقدامات میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -