کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 7کی آبادیوں میں پانی کی قلت برقرار، عوام پریشان 

کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 7کی آبادیوں میں پانی کی قلت برقرار، عوام پریشان 

  

 لاہور(سٹی رپورٹر)وارڈ نمبر 7کنٹونمنٹ بورڈ لاہور کے علاقے عارف آباد،فاروق آباداور دیگر آبادیوں میں پانی غائب لوگ پانی کی بوند بوند کوترس رہے ہیں۔ رمضان المباک میں ٹیوب ویلوں کی ٹائمنگ 13گھنٹے سے کم کر کے سات گھنٹے کر دی گئی ہے ۔اہل علاقہ نے کور کمانڈر لاہور، ڈائریکٹر جنرل کنٹونمنٹ بورڈ پاکستان،سٹیشن کمانڈر لاہور،ڈائریکٹر لاہور ریجن اور سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ سے اپیل کی ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔اہل علاقہ نے بتایا کہ انجینئر عادل 10برس سے ایک ہی سیٹ پر تعینات ہیں 6ماہ بعد تبدیل ہوتے ہیں لیکن پھر واپس آ جاتے ہیں،اتنا عرصہ یہاں تعیناتی کے باوجود ہمیں پانی کی فراہمی میں ناکام نظر آرہے ہیں، کینٹ انجینئر عادل اور دیگر کے فون بند رہتے ہیں جس وجہ سے ہمیں شکایت کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسران کو چاہیے کے ٹھنڈے کمروں سے نکلیں اور فیلڈ میں آکر عوام کے مسائل حل کریں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -