بزنس کمیونٹی پر پابندیوں سے معاشی مسائل بڑھیں گے،زمان نصیب

بزنس کمیونٹی پر پابندیوں سے معاشی مسائل بڑھیں گے،زمان نصیب

  

لاہور(سٹی رپورٹر) اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور اینڈ کراچی بلاک کے صدر ملک زمان نصیب کی زیر صدارت کرونا وائرس کی تھرڈ ویوو سے پیدا ہونے والی تشویشناک صورتحال پر ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خواجہ اعجاز احمد، امتیاز خان، میاں امداد حسین گوشی، حاجی عامر، قیصربٹ، شیخ عارف، ملک اکرام کلو، چاچو امجد سیون اپ اور اشفاق عرف شاقی نے شرکت کی۔ اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور اینڈ کراچی بلاک کے صدر ملک زمان نصیب نے بازاروں مارکیٹوں میں کاروباری حالات کی دگرگوں صورتحال بگڑتے بنتے معاشرتی و معاشی حالات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ہوئے بزنس کمیونٹی پر پابندیوں اور بندشوں کی قدغن لگانے سے ملک میں معاشی مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔ 

حکومت زمینی حقائق کے متصادم پالیسیاں لائے گی تو مسائل بڑھیں گے غربت بے روزگاری معاشی مسائل سے پاکستان کی اکثریتی آبادی پہلے ہی خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ حکومت کاروباری امور میں تاجر برادری کے ساتھ بزنس فرینڈلی پالیسیوں کا اجرا کرے۔ تاجر کمیونٹی کو دبانے بازار بند کرنے اور اوقات کار میں کمی کرنے سے مسائل بڑھیں گے اور مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ بازاروں مارکیٹوں کو بند کرنے سے ملکی معیشت بتدریج نیچے کی طرف جارہی ہے۔ حکومت معاشی بحران سے نکلنے کیلئے موثر اور ٹھوس منصوبہ بندی لے کر آئے۔ وبا سے انسانی جانوں کو بچانے کے ساتھ معاشی بحران سے ملک وقوم کو بچانا بھی اہم ترین ذمہ داری اور ضرورت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -