یونیورسٹی آف سیالکوٹ نے پی ایچ ڈی پروگرامز کے اجراء کی منظوری دیدی

یونیورسٹی آف سیالکوٹ نے پی ایچ ڈی پروگرامز کے اجراء کی منظوری دیدی

  

 لاہور(پ ر)یونیورسٹی آف سیالکوٹ کی اکیڈمک کونسل کا چھٹا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید الحسن چشتی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کی نظامت اور معاونت کا فریضہ رجسٹرار محمد یعقوب نے سرانجام دیا۔ اکیڈمک کونسل نے مختلف تعلیمی، تدریسی وتحقیقی امور کو زیر بحث لاتے ہوئے مدلل و مفصل نکات کو اپنی گفتگو کا موضوع بنایا۔ اجلاس میں تمام شعبہ جات کے صدور کے علاوہ ڈائریکٹر اکیڈمکس نے شرکت کی۔

 ہائیر ایجوکیشن کمیشن محمد سلمان اور ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ عبد الرؤف نے خصوصی شرکت کی۔   اکیڈمک کونسل نے جامعہ کی مختلف فیکلٹیوں و شعبہ جات کے بورڈ آف سٹڈیز اور بورڈ آف فیکلٹی میں پیش کردہ تجاویز کو حتمی شکل دینے، نئے شعبہ جات کے قیام اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے اجرا کی منظوری دی۔  وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید الحسن چشتی نے تمام شعبہ جات بالخصوص رجسٹرار آفس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف سیالکوٹ اعلی تعلیمی روایات کی پاسداری جاری رکھے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -