پہلے ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان کو زمبابوے پر 198رنز کی برتری 

پہلے ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان کو زمبابوے پر 198رنز کی برتری 

  

 ہرارے (نیٹ نیوز) زمبابوے کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے 6 وکٹ کے نقصان پر 374 رنز بنالیے  اور قومی ٹیم کو میزبان ٹیم پر 198 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔  اس سے قبل زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں 176 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئی تھی۔ قومی ٹیم نے دوسرے دن کے اختتام پر 6 وکٹ کے نقصان پر 374 رنز بنالیے ہیں جب کہ مہمان ٹیم کو 198 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ فواد عالم 108 اور حسن علی 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔کھیل کے دوسرے دن اوپننگ بلے باز عابد علی 60، اظہر علی 36 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ کپتان بابراعظم کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔نوجوان بلے باز عمران بٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی لیکن بدقسمتی سے وہ نروس نائینٹز کا شکار ہوگئے اور 9 رنز کی کمی سے اپنی پہلی سنچری مکمل نہ کرسکے۔ محمد رضوان نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔ فہیم اشرف کھاتہ کھولے بغیر ہی آؤٹ ہوگئے۔مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم نے ایک بار پھر اپنا لوہا منوانے میں کامیاب رہے، انہوں نے 144 گیندوں پر کیریئر کی چوتھی سنچری اسکور کی۔ زمبابوے کی جانب سے ڈونلڈ ٹریپانو 3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے پاکستانی بیٹسمین فواد عالم نے سنچری سکور کرنے پر کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے پاکستان کے لئے ایک اور سنچری مکمل کی ہے آج میری کوشش ہوگی کہ میں ڈبل سنچری سکور کرنے کی کوشش کروں دوسری جانب کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹنے کا بہت دکھ ہے فواد او ر عابد سمیت دیگر بیٹسمینوں نے بہت اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا

 جس کی بہت خوشی ہے امید ہے کہ آج ٹیم سکور میں مزید اضافہ کرے گی ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اس ٹیسٹ میچ کو نتیجہ خیز بنانے میں کامیاب ہوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -