کراچی، ویمن کرکٹرز کی تربیتی کیمپ میں بھر پور مشقیں جاری 

کراچی، ویمن کرکٹرز کی تربیتی کیمپ میں بھر پور مشقیں جاری 

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی ویمن کرکٹرز کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے کھلاڑی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کرنے میں مصروف ہیں اور کوچز ان کی تربیت پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں قومی ویمن کرکٹرز کا کہنا ہے کہ کیمپ کا انعقاد بہت خوش آئند ہے اور ہمیں تربیت حاصل کرنے کا بھرپور موقع مل رہا ہے جس سے ہمیں مستقبل میں بہت فائدہ حاصل ہوگا کوچز ہماری تربیت پر بہت توجہ دے رہے ہیں کیمپ میں کھلاڑی ایس او پیز کے تحت تربیت میں مصروف ہیں جبکہ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کوچ کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی محنت سے شرکت کررہی ہیں 

اور کوچز کی کوشش ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی بہترین انداز سے تربیت کرسکیں تاکہ ان کو مستقبل میں کھیلی جانے والی سیریز میں فائدہ ہو سکے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -