بھارتی بورڈ کاٹی 20ورلڈ کپ یواے ای کروانے پر غور 

بھارتی بورڈ کاٹی 20ورلڈ کپ یواے ای کروانے پر غور 

  

  

 ممبئی(نیٹ نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یو اے ای میں کرانے کے پلان پر غور شروع کردیا۔بی سی سی آئی کے جنرل منیجر گیم ڈویلپمنٹ دھیرج ملہوترا کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے بھارت میں انعقاد کیلیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ ہم ایونٹ کاملک میں کامیاب انعقاد کروائیں اگر حالات اگر خراب رہے توپھر اسے یو اے ای منتقل کرنا ضروری ہوجائیگا، حال ہی میں  ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹرز میں شامل ہوا ہوں،سب کی ترجیح یہی ہے کہ میچز کی بھارت میں میزبانی کریں۔دھیرج ملہوترا نے کہا کہ آئی سی سی کیساتھ بات چیت میں ایونٹ کے بھارت میں انعقاد کیساتھ بدترین صورتحال سمیت تمام آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔ ایک سوال پر ملہوترا نے کہا کہ اگر ورلڈ کپ کو بھارت سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو مقابلوں کا یو ای اے میں انعقاد ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -