ہرارے ٹیسٹ، پاکستانی بیٹسمینوں نے بہترین کھیل پیش کیا، راشد

ہرارے ٹیسٹ، پاکستانی بیٹسمینوں نے بہترین کھیل پیش کیا، راشد

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر راشد لطیف نے کہا کہ پاک زمبابوے سیریز بہت اہمیت کی حامل ہے خاص طور پر نوجوان کھلاڑیوں کے لئے آگے بڑھنے کا بہترین موقع ہے انہوں نے کہا کہ مضبوط ٹیموں کے خلاف نوجوان کھلاڑی بہت پریشر میں کھیلتے ہیں اور غلطی کرجاتے ہیں مگر آسان حریفوں کے خلاف ان کا اعتماد بڑھا ہوتا ہے اور وہ کھل کر اپنی پرفارمنس دیتے ہیں کپتان بابر اعظم نے جلد بازی کی اور آؤٹ ہوگئے ان کو وکٹ پر آکر کچھ دیرکھڑے ہونے کی ضرورت تھی

 راشد لطیف نے مزید کہا کہ امید ہے کہ پاکستان کی ٹیم زمبابوے کے خلا ف ٹیسٹ سیریز آسانی سے جیت لے گی ٹیم کو آج مزید سکور کرکے اننگز ڈیکلیئر کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -