آئی سی سی کی پابندی کے بعد  ہیتھ سٹریک نے معافی مانگ لی

آئی سی سی کی پابندی کے بعد  ہیتھ سٹریک نے معافی مانگ لی

  

ہرارے (اے پی پی) آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی کوڈز کی خلاف ورزی کرنے پر تمام طرز کی کرکٹ سے آٹھ سالہ پابندی  کے بعد زمبابوے کے سابق کپتان اور کوچ، ہیتھ سٹریک  نے معافی مانگ لی ہے۔ ہیتھ سٹریک نے آئی سی سی کی طرف سے لگائے گئے پانچ الزامات کو قبول کیا۔

لیکن انہوں نے  میچ فکسنگ میں ملوث ہونے سے انکار کردیا۔47 سالہ ہیتھ سٹریک نے  2016-2018 کے درمیان زمبابوے کے کوچ اور مختلف فرنچائزز کے لئے کوچ کی حیثیت سے کام کے دوران لگائے گئے پانچ الزامات کو قبول کیا تھا۔ ہیتھ سٹریک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں اپنے کنبہ، دوستوں، کرکٹر سے محبت کرنے والے تمام شائقین اور بالخصوص اپنے  زمبابوے کے عوام سے خلوص دل سے معذرت چاہتا ہوں۔ہیتھ سٹریک نے کہا کہ میں یہ بات  ریکارڈ پر رکھنا چاہتا ہوں کہ میں میچ فکسنگ، سپاٹ فکسنگ یا کھیل پر اثر انداز ہونے کی کسی کوشش میں ملوث نہیں تھا۔ ہیتھ سٹریک نے اپنے 12 سالہ  کیریئر میں 455 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کیں۔ سٹریک نے زمبابوے میں ٹی 20 لیگ کے قیام کے سلسلے میں آئی سی سی کے فیصلے کے کچھ پہلوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس شخص کو نہیں جانتا تھا جس کے ساتھ وہ آن لائن بیٹنگ میں مصروف تھا۔سٹریک نے کہا کہ وہ انسداد بدعنوانی کے حوالہ شعور اجاگر کرنے  کے اقدامات میں مدد فراہم کرنے کے لئے تیار  ہوں تاکہ کھلاڑیوں اور منتظمین کی اگلی نسل اس کے ممکنہ خطرات اور خرابیوں کو سمجھ سکے اور ساتھ ہی اقدامات کے سنگین  نقصانات سے بھی آگاہ ہو سکے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -