ایڈیشنل سیشن جج کا بچے  ماں کے حوالے کرنے کا حکم

ایڈیشنل سیشن جج کا بچے  ماں کے حوالے کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج  ملک محمد آصف نے 2بچے ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا عدالتی حکم  پر چار سالہ مریم اور پانچ سالہ عبد اللہ کوماں کے حوالے کرنے کاحکم دیا گیا  عدالتی حکم سنتے ہی فریقین آپس میں الجھ پڑے،ماں اور باپ کے لواحقین کی لڑائی اور چھینا جھپٹی میں معصوم بچی زاروقطار روتی رہی درخواست گزارصنم بی بی نے اپنے خاوند سعید سے بچے واپس لینے کیلئے درخواست  کررکھی تھی درخواست گزار خاتون کی جانب سے آفتاب احمد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے  عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد بچے ماں کے حوالے کرنے کاحکم دے دیا۔

جس کے بعدخاوند اور ساس نے ماں سے بچے چھینے کی کوشش کی،بچے چھیننے پر فریقین میں ہاتھا پائی ہوئی،ساس اور خاوند کے خاتون کو دھکے دیئے۔

مزید :

علاقائی -