زمینوں پر قبضہ کرنے سے متعلق درخواست پروکلاء بحث کیلئے طلب

زمینوں پر قبضہ کرنے سے متعلق درخواست پروکلاء بحث کیلئے طلب

  

لاہور(نامہ نگار)سول کورٹ نے مریم نواز اور میاں شہباز شریف کے خلاف زمینوں پر قبضہ کرنے سے متعلق دائر درخواست پروکلاء کو بحث کے لئے آئندہ سماعت پر طلب کر تے ہوئے سماعت 27 مئی تک ملتوی کردی،سول جج الباسط مدثر نے عبدالروف کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ مریم نواز اور  شہباز شریف نے جاتی عمرہ کے گردونواح میں زمینوں پر قبضہ کررکھا ہے  جاتی عمرہ کی زمینوں کو دھوکا دہی سے شہباز شریف اور مریم نواز نے اپنے نام کروایا،عدالت سے استدعاہے کہ فوری زمینوں کی مالیت اصل مالکان کو حقوق فراہم کرنے کا حکم دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -