کار سرکار میں مداخلت‘محمد صفدر کی حاضری معافی کی درخواست منظور

کار سرکار میں مداخلت‘محمد صفدر کی حاضری معافی کی درخواست منظور

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری میں مریم نواز شریف کی نیب آفس پیشی کے موقع پر پولیس کے ساتھ لڑائی جھگڑا کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں عدالت ملزم کیپٹن (ر)محمد صفدر نے حاضری معافی کی درخواست جمع کروادی عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے محمد صفدر سمیت دیگر ملزموں کوفرد جرم کے لئے 4جون کو طلب کر لیا  جوڈیشل  مجسٹریٹ بلال منیر وڑائچ کیس پر سماعت کی،درخواست گزار کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کا موقف ہے کہ وہ بیمار ہیں جس کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے،ان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے،کیپٹن (ر)محمد صفدر سمیت دیگر ملزمان کے خلاف پولیس کے ساتھ لڑائی جھگڑا کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ تھانہ اسلام پورہ پولیس نے درج کررکھاہے۔

مزید :

علاقائی -