ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری محمد عمر شیخ کو صوبہ بدر کر دیا گیا

ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری محمد عمر شیخ کو صوبہ بدر کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری محمد عمر شیخ کو صوبہ بدر کر دیا گیا  محمد عمر شیخ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی  اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا گریڈ 20 کے  پولیس افسر محمد عمر شیخ اس سے قبل بطور سی سی پی او لاہور بھی اپنی خدمات انجام دیتے ہیں رہے ہیں  محمدعمر شیخ کو آئی جی پنجاب نے فوری عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا ذرائع کے مطابق محمد عمر شیخ کو متنازعہ بیانات اور سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف بیانات دینے کی وجہ سے صوبہ بدر کیاگیا محمد عمر شیخ کے خلاف بڑے پیمانے پر انکوائری کا حکم بھی دیا گیا ۔ سیکرٹری لیول کا افسر محمد عمر شیخ کے خلاف انکوائری کرے گا۔
 یاد رہے کہ سابقہ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور سابقہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ذیشان اصغر کے خلاف بھی محمد عمر شیخ غلط بیانات دیتے رہے ہیں۔ محمد عمر شیخ کے خلاف ہوم سیکٹریری نیبھی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -