کالاشاہ کاکو،معمولی تکرار پر نوجوان نے دوست کو قتل کردیا

کالاشاہ کاکو،معمولی تکرار پر نوجوان نے دوست کو قتل کردیا

  

مریدکے،کالاشاہ کاکو(نامہ نگار،نمائندہ پاکستان)کالاشاہ کاکو جی ٹی روڈ کی آبادی حسین ٹاون میں سنوکر کلب میں معمولی تکرار کے بعد دوست نے دوسرے دوست کو گولیاں مار کر قتل کر دیا حمیداللہ اور  کامل بچپن سے آپس میں جگری دوست تھے گزشتہ روز ہی  پشاور سوات وغیرہ سے سیر کرکے واپس آئے اور شام کے وقت محلہ میں سنوکر کلب پر معمولی تکرار کے بعد حمیداللہ نے طیش میں آ کر کامل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہوگیا تھانہ صدر پولیس نے نعش پوسٹمارم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

مزید :

علاقائی -