مریدکے ماڑی چہلاں میں آتشزدگی سے گندم خاکستر

مریدکے ماڑی چہلاں میں آتشزدگی سے گندم خاکستر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مریدکے(نامہ نگار)مریدکے ماڑی چہلاں میں کروڑوں روپے کی گندم جل کر راکھ بن گئی اچانک فصلوں میں آگ لگی اور تیز ہواکی وجہ سے ہر طرف پھیل گئی بتایا جاتا ہے کہ تھانہ صدر کی آبادی ماڑی چہلاں میں علاقے کے معروف وکیل و زمیندار چوہدری سعید چاہل کے کھیتوں میں گندم کی تیار فصل کو اچانک آگ لگ گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہر جانب پھیل گئی اور پینتیس چالیس ایکڑ گندم جل کر راکھ ہوگئی زمیندار کا زیادہ نقصان تیز ہوا کی وجہ سے ہوا جس کو کنٹرول کرنے میں ریسکیو ٹیموں کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا  ریسکیو 1122کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔
نقصان کروڑوں روپے میں بتایا جاتا ہے۔

مزید :

علاقائی -