صوبائی دارالحکومت میں وارداتیں: ڈاکوؤں نے 4گھروں کا صفایا کردیا، موٹرسائیکلیں، گاڑیاں چوری 

صوبائی دارالحکومت میں وارداتیں: ڈاکوؤں نے 4گھروں کا صفایا کردیا، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا  ذرائع کے مطابق گلشن راوی کے علا قے میں ہارون کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر 5 لاکھ 30 ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے گارڈن ٹاؤن کے علاقہ میں ملک حضر کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر 4 لاکھ 55ہزار کی نقدی اور طلائی زیورات، موبائل فو ن لوٹ کر فر ار ہو گئے جبکہ سندر کے علاقہ میں جمیل احمد کے گھر میں اس کی فیملی سے3 لاکھ  10 ہزار کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے لوئر مال کے علاقہ میں حارث جاوید کے گھر سے فیملی کو یرغما ل بنا کر 2 لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون،جنوبی چھاونی میں شبیر کی فیملی سے 80 ہزار کی نقدی اور موبائل فون چھین لیے گئے جبکہ شادمان،ہنجروال اور ڈیفنس سی سے گاڑیاں اور ٹبی سٹی،نیو انارکلی  ملت پارک اور لوئر مال سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں -

مزید :

علاقائی -