کوٹ رادھاکشن،بچوں کی لڑائی  مخالفین کے ہاتھوں ایک شخص زخمی 

کوٹ رادھاکشن،بچوں کی لڑائی  مخالفین کے ہاتھوں ایک شخص زخمی 

  

قصور (بیورو رپورٹ) کوٹرادھاکشن کے نواح میں بچوں کی لڑائی سے مخالفین نے ایک شخص کے سر میں استرے مارکر شدید زخمی کردیا۔تفصیل کے مطابق اولکھ بونگہ کے رہائش افتخار نے پولیس تھانہ صدر پھولنگر میں درخواست دی ہے کہ میں اپنے گھر میں موجود تھا۔ توبچوں کی لڑائی کی رنجش پر اشرف اور سعید نے میرے گھر آکر میرے سر میں استرے مار کر مجھے شدید زخمی کردیا۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔

مزید :

علاقائی -