شاہ نور سٹوڈیو سے زمین لینے کا معاملہ‘ وکلاء بحث کیلئے آئندہ سماعت پر طلب

شاہ نور سٹوڈیو سے زمین لینے کا معاملہ‘ وکلاء بحث کیلئے آئندہ سماعت پر طلب

  

لاہور(نامہ نگار)سول جج صفدر حسین نے شاہ نور سٹوڈیو سے زمین لینے کا معاملہ پرملکہ ترنم نور جہاں کی پوتی فاطمہ کی درخواست پر وکلاء کو بحث کے لئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا کیس کی سماعت کے دوران وکلاء نے دلائل دینے کیلئے مہلت طلب کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مزید سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ شاہ نور سٹوڈیو سے زمین والد کو نہیں دی گئی،عدالت سے استدعاہے کہ شاہ نور سٹوڈیو سے زمین لے کردرخواست گزار کودینے حکم دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -