سیشن عدالت کا4بچوں کو باپ سے لیکر ماں کے حوالے کرنے کاحکم

سیشن عدالت کا4بچوں کو باپ سے لیکر ماں کے حوالے کرنے کاحکم

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے چار بچوں کو باپ سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کاحکم دیدیا ایڈیشنل سیشن جج یاسین سوہل نے سارہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت خاتون نے عدالت کوبتایا کہ اس کے شوہر نے تشدد کرکے اسے گھر سے نکال دیا ہے اور چار بچوں کو بھی زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے عدالت سے استدعاہے کہ بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیاجائے عدالتی حکم  پرتھانہ رائے ونڈ پولیس نے باپ سمیت بچوں کو عدالت میں پیش کیا،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالاحکم جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی  ۔

مزید :

علاقائی -