رواں مالی سال میں پنجاب پولیس کو یونیفارم کااجرا ء کردیا جائیگا
لاہور(کر ائم رپو رٹر) رواں سال پنجاب پولیس کو یونیفارم کااجرا ء کردیا جائے گا چوہنگ پولیس سٹور میں متعلقہ کمپنی نے1لاکھ27 ہزارنئی وردیاں فراہم کردیں تفصیلات کے مطابق رواں سال پنجاب پولیس کو یونیفارم کا اجراء شروع کردیا جائیگا چوہنگ پولیس سٹور میں متعلقہ کمپنی نے 1 لاکھ 27 ہزار نئی وردیاں فراہم کردیں ، متعلقہ کمپنی پنجاب پولیس کو معاہدے کے مطابق مالی سال کے اختتام تک 2 لاکھ 70 ہزار وردیاں فراہم کرے گی وردیوں کی تقسیم سے قبل 3 افسران پر مشتمل کمیٹی انسپکشن کرے گی پولیس حکام انسپکشن کمیٹی کی منظوری کے بعد تمام اضلاع میں یونیفارم کی تقسیم کا عمل مرحلہ وار شروع کیا جائے گا ،آئی جی نے متعلقہ افسران کو رواں مالی سال میں ہر حال میں یونیفارم کی تیاری کا حکم دیاتھا، پنجاب پولیس کی فی وردی 2ہزار روپے میں خریدی گئی ہے۔