وزیراعظم کی 6 مہینے میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدنے کی ہدایت 

      وزیراعظم کی 6 مہینے میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدنے کی ہدایت 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے 6 مہینے میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کیلئے قانونی اورتکنیکی انتظامات مکمل کرنے کیلئے ڈیڈلائن مقرر کردی ہے تاہم کابینہ ارکان نیالیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کی سیکیورٹی پرتحفظات کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق ارکان نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کی ہیکنگ سے نتائج تبدیل کیے جاسکتے ہیں، کینیا اور گھانا میں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کی ہیکنگ کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوآرڈیننس کے ذریعے ووٹنگ کاحق دینے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کی مشاورت سے ایک ماہ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی قِسم کو حتمی شکل دینے کی بھی ہدایت کی جبکہ مشیرپارلیمانی امور کو 1 ماہ میں ووٹنگ مشین کیلئے متعلقہ قوانین میں ترمیم کی ہدایت کی۔ 

 ووٹنگ مشینیں 

مزید :

صفحہ اول -