وزیر اعظم کا حکم،سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کی شکایات پر معائنہ کمیشن قائم

       وزیر اعظم کا حکم،سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کی شکایات پر معائنہ ...

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی سفارتخانے کیخلاف شکایات پر وزیراعظم نے معائنہ کمیشن قائم کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے کیخلاف اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات پر وزیراعظم نے معائنہ کمیشن بنادیا، کمیشن سفارت خانے کی جانب سے مسائل حل کرنے میں ناکامی کی تحقیقا ت کرے گا۔سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کمیشن پاکستانی کمیونٹی کی شکایتوں کے ازالے کے طریقہ کار کا جائزہ لے گا، کمیشن مزدوروں کے جائز کاموں میں تاخیراور بھتہ خوری کی شکایات کی بھی تحقیقا ت کریگا۔واضح رہے وزیراعظم نے بیان دیا تھا سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے نے ہمارے محنت کشوں کو جو سہولیات فراہم کرنا تھی وہ نہیں کیں، سفارت خانے کا عملہ محنت کشوں کی مدد کے بجائے ان سے پیسے لیتا رہا، اس حوالے سے پوری تحقیقات کرائی جبکہ وہا ں تعینات سفیر کیخلاف بھی تحقیقات کرارہا ہوں، وہاں تعینات بیشتر عملے کو واپس بلایا جارہا ہے۔

کمیشن قائم

مزید :

صفحہ اول -