اوگرا سمری مسترد، حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ 

    اوگرا سمری مسترد، حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا ...

  

 اسلام آباد،کراچی(آن لائن، مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت نہیں بڑھائی جائے گی۔ اوگرا کی سمری میں 5 سے 10 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ وزیراعظم نے اسے نامنظور کر کے 16 اپریل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔  وزارت خزانہ کی طرف سے نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 108روپے 56پیسے پر برقرار ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 110روپے 76پیسے برقرار ہے، مٹی تیل کی قیمت 80روپے فی لیٹر برقرار ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 77روپے 65پیسے برقرار ہے۔ حکومت قیمتیں برقرار رکھ کر 4.8ارب روپے کا بوجھ برداشت کررہی ہے۔  علاوہ ازیں  ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 39 پیسے کمی کردی گئی، گھریلو سلنڈر 146 روپے 19 پیسے سستا ہو گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔۔مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، اوگرا نے مئی کیلئے ایل پی جی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ایل پی جی 12روپے 39 پیسے فی کلو سستی کردی گئی جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 133 روپے 25 پیسے فی کلو ہوگی۔

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 146 روپے کمی سے 15 سو روپے کا ہوگیا۔

پٹرولیم مصنوعات

مزید :

صفحہ اول -