بیرسٹر علی ظفر کی جہانگیر ترین کی قانونی ٹیم اور ایف آئی اے افسران سے ملاقاتیں
لاہور(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چینی اسکینڈل کی تحقیقات کے معاملے کی نگرانی کرنے والے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے جہانگیر ترین کی قانونی ٹیم اور ایف آئی اے کے افسران سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جنہوں نے انہیں اب تک کی تحقیقات کے حوالے سے آگاہ کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے بتایا کہ مجھے یقین ہے کہ جہانگیر ترین کے خلاف مقدمے سے متعلق ایف آئی اے کی تحقیقات جلد مکمل کرلی جائیں گی جس کے لیے ممکنہ طور پر ایک ماہ لگ سکتے ہیں، امید ہے کہ مئی کے دوران وزیر اعظم کو حتمی رپورٹ بھی پیش کردی جائے گی۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ وہ سچائی جاننے کیلئے ایف آئی اے اور جہانگیر ترین کی قانونی اور مالیاتی ٹیم سے ملاقتیں جاری رکھیں گے۔اس دوران اگر مناسب رہے تو ایف آئی اے چینی اسکینڈل پر تحقیقات جاری رکھ سکتا ہے۔
بیرسٹر علی ظفر