چینی سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو 

   چینی سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو 

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چین کے سفیر نونگ رونگ نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے اپنے دفتر میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی مسٹر نونگ رونگ نے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو پی اے ایف کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاک فضائیہ ان کی متاثر کن قیادت میں نئی بلندیوں اور شان کو حاصل کرے گی ایئر چیف نے پی اے ایف اور پی ایل اے اے ایف کے مابین موجودہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیاا ور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی سفیر

مزید :

صفحہ اول -