کورونا ویکسین کی مزید 10 لاکھ  سے زائد خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں 

  کورونا ویکسین کی مزید 10 لاکھ  سے زائد خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں 

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ایئر لائن کا ایک اور طیارہ چین سے انسداد کورونا ویکسین کی مزید 3 لاکھ سے زائد خوراکیں لے کر پاکستان پہنچ گیا۔انسداد کورونا ویکسین کی 3 لاکھ سے زائد خوراکیں لے کر پی آئی اے کا خصوصی طیارہ گزشتہ رات چین سے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا۔ قومی ایئر لائن کی تین پروازوں کے ذریعے کورونا وائرس سے بچاؤ کی مجموعی طور پر 10 لاکھ خوراکیں چین سے لائی گئیں۔ پہلی پرواز گزشتہ روز 8 بجے، دوسری پرواز دن 12 بجے بیجنگ سے ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچی تھیں۔

 کورونا ویکسین 

مزید :

صفحہ اول -