محنت کش ہمارے ہیروز، جو رزق حلال کما کر معیشت کو مضبوط کرتے ہیں: عثمان بزدار

      محنت کش ہمارے ہیروز، جو رزق حلال کما کر معیشت کو مضبوط کرتے ہیں: عثمان ...

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اور مانیٹرنگ بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پنجاب میں جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تقریباً75ارب روپے کے مزید7منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔کھاریاں ڈنگہ روڈ کی بحالی، تعمیرو مرمت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ہوگی۔مریدکے نارووال روڈ کی بحالی بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ہوگی۔پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت گوجرانوالہ پسرور روڈ کو گوجرانوالہ ایسٹرن بائی پاس سے سیالکوٹ لاہورموٹر وے (پسرورانٹرچینج) تک دورویہ کیا جائے گا۔ملتان رنگ روڈ کے منصوبے کو بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنایا جائے گا۔فیصل آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ پلان کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کیا جائے گا۔جیل روڈ پر بورڈ آف ریونیو کی اراضی کا استعمال بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کیا جائے گا۔اجلاس میں راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے بڈنگ پراسس اورآر ایف پی کو منسوخ کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ملتان وہاڑی دورویہ سڑک کی تعمیرکے منصوبے کی نظرثانی تجاویز کی منظوری دی گئی۔گجرات جلال پور جٹاں روڈ کے منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ موڈ سے نکالنے کی منظوری دی گئی اور اس منصوبے کوپی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں فیصل آباد چنیوٹ سرگودھا دورویہ سڑک پر منصوبے کی تجاویز کی منظوری دی گئی۔لاہور میں واٹر میٹر ز کی تنصیب کے منصوبے کی نظر ثانی شدہ تجویز کی منظوری دی گئی۔راولپنڈی میں 3پارکنگ پلازے بنانے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبوں کے لئے ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی ہر سٹیج کے حوالے سے ٹائم لائن مقرر کی جائے- وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے پی پی پی موڈ میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں پر بھی کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کے6 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔سیکرٹری پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ ڈاکٹر فرخ نوید نے منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت  وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کاویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا،جس میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سے متعلقہ مختلف امور کی منظوری دی گئی۔اورنج لائن میٹروٹرین کی جینی ٹوریل سروسز کا کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے کیلئے دوبارہ ٹینڈر کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں اورنج لائن میٹروٹرین کی سبسڈی کو کم کرنے کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اورنج لائن میٹروٹرین کیلئے پرسنلائزڈ کارڈ کے اجراء کیلئے ضروری اقدامات جلد اٹھانے کی ہدایت کی۔اتھارٹی پرسنلائزڈ کارڈ کے اجراء کے حوالے سے 30روز میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔پرسنلائزڈ کارڈ کے اجراء سے ٹرین پر سفرکرنے والوں سے فاصلے کے حساب سے کرایہ وصول کیا جاسکے گا۔اجلاس میں میٹروبس سروس کی سکیورٹی کیلئے علیحدہ فورس تشکیل دینے کی اصولی منظوری دی گئی۔علیحدہ فورس کی تشکیل سے حکومت کو سکیورٹی پراخراجات میں بچت ہوگی۔لاہورمیٹروبس،ملتان میٹروبس اورراولپنڈی اسلام آباد میٹروبس سسٹم کے سٹیشنز اورکوریڈورزکوریونیو جنریشن کیلئے استعمال کیا جائے گا۔اورنج لائن میٹروٹرین کے سٹیشنزکو بھی وسائل بڑھانے کیلئے استعمال میں لایا جائیگا۔اتھارٹی کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی۔کمیٹی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے تمام امور کا جائزہ لے کراپنی سفارشات پیش کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سٹیشنز پر کمرشل سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے منفرد انداز میں منصوبہ بندی کی جائے۔علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں اخوت کے بانی سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، کمزور طبقات کی مدد کیلئے پروگرامز اورمائیکروفنانسنگ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کیلئے اخوات کا جذبہ رکھنے والے معاشرے کے محسن ہیں - ایک دوسرے کا احساس کر کے اوردکھ بانٹ لینے سے مشکلات کم ہوتی ہیں،حکومت پنجاب بزرگ افراد کوسہ ماہی پنشن کی صورت میں امداد بھی فراہم کرے گی۔بعدازاں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے پیش نظر محنت کشوں کا عالمی دن سادگی اور سماجی فاصلے برقرار رکھتے ہوئے منا رہے ہیں - وطن عزیز ہم سے گھروں میں رہنے کا تقاضا کرتا ہے -محنت کش ہمارے ہیرو ہیں جو رزق حلال کما کر معیشت کو مضبوط کرتے ہیں -1886 کو شکاگو میں محنت کشوں نے اپنے حقوق کیلئے لازوال قربانیاں دیں۔ یہ دن ہمیں جبر و استبداد کے خلاف شکاگو کے شہداء کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔ دین اسلام محنت کش کی عظمت اور فلاح و بہبود کا درس دیتا ہے۔دین اسلام میں محنت کش کو اللہ کا دوست قرار دے کر اس کی عظمت کو اجاگر کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے محنت کشوں کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ نئے پاکستان میں محنت کش کو اس کے حقوق دینے کے لئے پرعزم ہیں۔ 

وزیراعلی پنجاب

مزید :

صفحہ اول -