پاکستان اور ہنگری میں تعلیمی وظائف کا معاہدہ، دو طرفہ اقتصادی تعلقات میں نیا دور شرع ہو گا: شاہ محمود قریشی 

  پاکستان اور ہنگری میں تعلیمی وظائف کا معاہدہ، دو طرفہ اقتصادی تعلقات میں ...

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) پاکستان اور ہنگری کے مابین شعبہ تعلیم میں معاونت کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت ہنگرین حکومت اپنی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کیلئے پاکستانی طلبہ کو 200 وظائف فراہم کرے گی۔معاہدے پر دستخطوں کی تقریب جمعہ کو وزارت خارجہ میں ہوئی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود کی موجودگی میں معاہدے کی مفاہمتی یادداشت پر پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور ہنگری کی جانب سے ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت پیٹر سجارتو نے دستخط کئے۔پاک ہنگری وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ہنگری کے وزیر خارجہ کے تاجروں کے وفد کے ہمراہ دورے سے دو طرفہ اقتصادی تعلقات میں نیا دور شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تجارتی وفد بھی جلد ہنگری کا دورہ کرے گا۔اس سے پہلے آج اسلام آباد میں پاکستان ہنگری اقتصادی سفارتکاری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہنگری کے وزیر خارجہ نے پانے ملک کی پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری بہتر بنانے کی بھرپور خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک ثقافتی و تاریخی مماثلت اور یکساں سیکورٹی وجوہات کے باعث اس خطے کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہنگری خطے کی سلامتی اور استحکام یقینی بنانے کے لئے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

ہنگری سے معاہدہ

  

مزید :

صفحہ اول -