اسرائیل میں مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ، 44 افراد ہلاک، 50 زخمی 

اسرائیل میں مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ، 44 افراد ہلاک، 50 زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل میں یہودیوں کے مذہبی اجتماع کے دوران دھکم پیل سے 44 افرادہلاک جبکہ50 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے علاقے جبل الجرمق میں واقع دوسری صدی کے مقبول ربی شمعون بار یوحائی کے مقبرے میں یہودیوں کے مذہبی تہوار”لگ باومر“ کی مناسبت سے ایک تقریب جاری تھی کہ اس دوران بھگدڑ مچ گئی جس سے 44 افراد کچل کر ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔ زخمیوں میں سے9کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بھگدڑ

مزید :

صفحہ اول -