فلسطین کے پارلیمانی انتخابات ایک دفعہ پر ملتوی ہوگئے

فلسطین کے پارلیمانی انتخابات ایک دفعہ پر ملتوی ہوگئے

  

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین میں گزشتہ 15 برس کے دوران ہونے والے پہلے پارلیمانی انتخابات کو تاحکم ثانی ملتوی کردیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انتخابات کو ملتوی کرنے کا حکم فلسطین کے صدر محمود عباس نے دیا ہے جبکہ حماس کی جانب سے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔فلسطینی صدر محمود عباس نے اعلان کیا کہ ملک میں 22 مئی کو ہونے والے قانون ساز فورم کے انتخابات کو آئندہ اطلاع تک ملتوی کردیا گیا ہے۔اس وقت تک انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک کہ مشرقی مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی عوام کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

فلسطین

مزید :

صفحہ اول -