سکی کیناری پن بجلی منصوبے کا 60 فیصد کام مکمل ہو گیا، عاصم سلیم باجوہ 

  سکی کیناری پن بجلی منصوبے کا 60 فیصد کام مکمل ہو گیا، عاصم سلیم باجوہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ  ڈیسک) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے اہم منصوبے سکی کیناری پن بجلی منصوبے کا 60 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئر مین عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ 884میگاواٹ سکی کیناری پن بجلی منصوبہ کے لیے دریائے کنہار پر بند باندھنے کی تقریب ہوئی، دو اب ڈالر کے منصوبہ کا 60 فیصد کام مکمل ہو چکا، کاغان کے علاقہ میں دریائے کنہار پر پن بجلی منصوبہ دسمبر 2022 تک مکمل ہو گا۔
عاصم سلیم باجوہ 

مزید :

صفحہ اول -