امریکی صدر کا راہ چلتے اہلیہ سے اظہار محبت، ویڈیو وائرل
واشنگٹن(آن لائن) امریکی صدر جوبائیڈن اہلیہ جل بائیڈن سے اپنی محبت کے اظہار سے کبھی بھی کنجوسی سے کام نہیں لیتے اور ایسی ہی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں امریکی صدر خاتون اوّل سے اظہار محبت کرتے نظرآرہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن خاتون اوّل جل بائیڈن کے ہمراہ اپنے دفتر وائٹ ہا ؤ س سے باہر نکلے اور اپنی کار تک جانے کے لیے لان کا راستہ چْنا۔سر سبز لان سے گزرتے ہوئے امریکی صدر اچانک کچھ لمحے کے لیے جھکتے ہیں اور گھاس میں آگے ایک پھول کو توڑ کر خاتون اوّل کو پیش کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر صدر جوبائیڈن کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے اور صارفین نے نہایت پسندیدگی کا اظہار کیا۔ صارفین نے جوبائیڈن اور خاتون اوّل کے لیے نیک تمناو ں کا اظہار بھی کیا ۔
اظہار محبت