تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جمعہ کو یوم دعا کے طورپر منایا گیا 

 تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جمعہ کو یوم دعا کے طورپر منایا گیا 

  

 راولپنڈی /اسلام آباد(آئی این پی)جڑواں شہر راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت لاہور،کراچی، کوئٹہ، پشاور، گلگت بلتستان اور مظفرآباد کے ساتھ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جمعہ کو یوم دعا کے طورپر منایا گیا، علمائے کرام نے نماز جمعہ کے اجتماعات میں کورونا وباسے چھٹکارہ اور پوری انسانیت کو اس وباسے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی دعائیں کرائیں اور عوام پر زور دیا کہ وہ پاک فوج اور پولیس سمیت تمام قومی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں،چیئرمین پاکستان علماکونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے گرینڈ جامعہ مسجد بحریہ ٹاؤن لاہور میں نماز جمعہ ادا کی جس میں 50ہزار سے زیادہ فرزندان توحید نے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر نماز جمعہ ادا کی، اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ کورونا کی وباسے نجات رجوع الی اللہ اور مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام مساجد کی انتظامیہ اور علماسے تعاون کریں، کرونا کی احتیاطی تدابیر کے خلاف پھیلائی جانے والی افواہوں سے دور رہیں، ملک کے سلامتی کے اداروں، پولیس، رینجرز اور پاک فوج سے تعاون کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی کورونا کی وبا سے نجات کیلئے یوم دعا منایا گیا، اللہ کریم پوری انسانیت کو اس وبا سے نجات دے دے اور تمام بیماروں کو صحت عطا فرما دیں۔ علما، خطبا،آئمہ کی عوام الناس سے مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ضعیف، بیمار اور کمزوروں سے مساجد میں نہ آنے کی اپیل۔

 یوم دعا

مزید :

صفحہ آخر -