انڈو نیشین سفیر کی نیول چیف سے ملاقات،باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال 

 انڈو نیشین سفیر کی نیول چیف سے ملاقات،باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال 

  

 اسلام آباد (این این آئی)انڈونیشین سفیر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان میں تعینات انڈونیشیا کے سفیر آدم ملاورمان توگیو نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اس دور ان انڈونیشین سفیر کی چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف اور معزز مہمان نے خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر بات چیت کی ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے حال ہی میں انڈونیشین آبدوز کے ساتھ پیش آنیوالے واقعہ اور اس میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر تعزیت کی۔ 

ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -