شفاف اور موثر نجکاری کا عمل مکمل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں: وزیر خزانہ 

شفاف اور موثر نجکاری کا عمل مکمل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں: وزیر خزانہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ شفاف اور موثر انداز میں نجکاری کا عمل مکمل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ انتظامی امور بہتر کرنے کیلئے سرکاری اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو مستحکم کیا جائے۔ جمعہ کو وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نجکاری اور سرکاری اداروں کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نجکاری کیلئے پیش کئے جانے والے سرکاری اداروں کے امور پر بات چیت کی گئی۔اجلاس میں متعلقہ اداروں کے مالیاتی معاملات اور انسانی وسائل کی مینجمنٹ پر غور کیا گیا۔دوسری جانب وزیر خزانہ شوکت ترین نے ورلڈ بنک کے نائب صدر جنوبی ایشیاء سے ورچوئل ملاقات کی جس میں نائب صدر ورلڈ بنک نے جنوبی ایشیاء میں کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا۔جمعہ کو ملاقات میں وزراء انرجی، اقتصادی امور، معاون خصوصی خزانہ اور دیگر نے شرکت کی۔نائب صدر ورلڈ بنک نے جنوبی ایشیاء میں کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ پاکستان کو کورونا کی تیسری لہر کے دوران چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان کورونا پر قابو پانے کیلئے سخت سمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جارہا ہے۔سیکرٹری پاور ڈویژن نے ورلڈ بنک کے تحت جاری منصوبوں پر پیش رفت پر بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ سماجی اور اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، بہتر مالیاتی انتظام، انرجی اصلاحات، سماجی شعبے کی ترقی اور ریونیو میں اضافہ ترجیح ہے۔ورلڈ بنک حکام نے کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی۔
وزیر خزانہ

مزید :

صفحہ آخر -