نشترکالونی میں نامعلوم افراد کی  فائرنگ، 35سالہ شخص قتل

نشترکالونی میں نامعلوم افراد کی  فائرنگ، 35سالہ شخص قتل

  

لاہو ر (کر ائم ر پو رٹر)  رات گئے نشترکالونی میں نامعلوم افراد  نے  فائرنگ کر کے 35سالہ شخص قتل کر دیا۔پو لیس کے مطابق آشیانہ روڈ پر پٹرول فروخت کرنے والے مقتو ل اویس کو موٹرسائیکل سواروں نے نشانہ بنایا۔  مقتول اویس یاسین نے  ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی،  پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مقتول کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے،تا ہم  فرانزک ٹیموں نے شواہد اکھٹے کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا  ہے پولیس کے مطابق اویس کے قتل میں ملوث ملزمان کی تلاش کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے چیک کیے جارہے ہیں۔

شخص قتل

مزید :

صفحہ آخر -