آج یوٹیلیٹی سٹورز پر سرکاری  تعطیل نہیں ہوگی، نوٹیفکیشن جاری

آج یوٹیلیٹی سٹورز پر سرکاری  تعطیل نہیں ہوگی، نوٹیفکیشن جاری

  

 اسلام آباد (این این آئی)یکم مئی کو یومِ مزدور پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر سرکاری تعطیل نہیں ہوگی اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مئی کو ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کھلے رہیں گے۔نوٹیفیکشن میں کہا گیا کہ یکم مئی کو اسٹورز، ریجنل دفاتر اور وئیر ہاؤس کھلے رہیں گے۔کہا گیا کہ رمضان ریلیف پیکیج کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اسٹورز کھلے رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں عید بعد پہلے ورکنگ ڈے پر یوٹیلیٹی اسٹورز بند رہیں گے۔یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین عید کے بعد پہلے ورکنگ ڈے پر چھٹی کریں گے۔

یکم مئی

مزید :

صفحہ آخر -