طورخم بارڈر سے افغانستان کے راستے تجارتی سامان ازبکستان روانہ

  طورخم بارڈر سے افغانستان کے راستے تجارتی سامان ازبکستان روانہ

  

  اسلام آ باد (آئی این پی) پاکستان کی وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت طورخم بارڈر سے افغانستان کے راستے تجارتی سامان ازبکستان روانہ ہوگیا۔ وزارت تجارت کے مطابق ازبکستان بھیجے گئے سامان میں ہربل میڈیسن وغیرہ شامل ہیں۔ طورخم سرحد پر کسٹمز کلیئرنس کے بعد سامان افغانستان روانہ کیا گیا۔مشیر تجارت رزاق داد کہتے ہیں کہ پاکستان نے ٹرانزٹ ٹریڈ میں اہم سنگ میل حاصل کر لیا۔ افغانستان، ازبکستان اور مشرق وسطی سیتجارت بڑھانا دیرینہ خواہش ہے۔ دوسری جانب وزارت داخلہ کی طرف سے چمن بارڈر کراسنگ پوائنٹ 7دن کے لیے کھولا گیا ہے جو دن میں 18گھنٹے کھلا رہے گا۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

طورخم بارڈر 

مزید :

صفحہ آخر -