تمام ائیر لائنز کیساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کیلئے تیارہیں، غلام سرور  

 تمام ائیر لائنز کیساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کیلئے تیارہیں، غلام سرور  

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ کورونا کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے لیے تمام ائیر لائنز کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔وفاقی وزیر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پاکستانی ائرلائنز، پی آئی اے، ائیر بلیو ائیر سیال اور سیرین ائیر کے سی ای اوز اور نمائندوں نے شرکت کی جس میں ملکی ائرلائنز کے بین الاقوامی آپریشنز کو بہتر بنانے پر غور کیا گیا۔وفاقی وزیر نے تمام نمائیندگان سے بہتری کے لیے تجاویز مانگ لیں۔ملکی ائرلائنز کمپنیوں کے ساتھ مل کر متفقہ لائحہ عمل تیار کیا جائے گا جس سے ملک کی اپنی ائیر لائنز کو فروغ دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کورونا کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے لیے تمام ائیر لائنز کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

غلام سرور خان 

مزید :

صفحہ آخر -