مریم نوازکا ڈاکٹریاسمین راشد کی  صحت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

مریم نوازکا ڈاکٹریاسمین راشد کی  صحت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

  

لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)مرکزی نائب صدر مریم نواز نے صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے، جمعہ کے روز سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم  نواز نے لکھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کیلئے  دعا گو ہوں، میری والدہ نے اس موذی مرض کا سامنا کیا ہے اور میں جانتی ہوں یہ کتنی تکلیف دہ بیماری ہے،انہوں نے مزید کہا کہ یاسمین راشد بھی ماں ہیں، اللہ تعالی ماں کو سلامت رکھے،خیال رہے کہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر سے جنگ لڑ رہی ہیں اور موذی بیماری کے علاج کے دوران بھی کورونا چیلنج سے نبردآزما ہیں۔

مریم  نواز

مزید :

صفحہ آخر -