معاشی طورپرکمزورطبقات کوسماجی تحفظ کی فراہمی اولین ترجیح، ثمینہ علوی 

معاشی طورپرکمزورطبقات کوسماجی تحفظ کی فراہمی اولین ترجیح، ثمینہ علوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد (این این آئی)صدرمملکت کی اہلیہ ثمینہ عارف علوی نے کہاہے کہ معاشرے کے معاشی طورپرکمزورطبقات کوسماجی تحفظ کی فراہمی اور لوگوں کامعیارزندگی بلندکرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ہمارے بچے ہمارا مستقبل ہیں اور اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے اور انہیں جدید دور میں آگے بڑھنے کیلئے انہیں تعلیم اورہنرکی فراہمی ضروری ہے، پاکستان بیت المال بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات اٹھا رہا ہے۔ وہ جمعہ کویہاں پاکستان بیت المال کے ہیڈکوارٹرز میں جبری مشقت سے متاثرہ بچوں کی بحالی کیلئے پاکستان بیت المال کی جانب سے قائم کردہ سکولوں کے بچوں میں سکول بیگز اوردیگرتحائف تقسیم کرنے کی تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرر ہی تھیں یہ تحایف پاکستان میں تعینات غیرملکی سفارت خانوں کے ہیڈ آف مشنز کی بیگمات کی گروپ نے دئیے۔صدرمملکت کی اہلیہ نے تقریب کے انعقاد اورتحائف پرسفارتی کمیونٹی کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ انسانی فلا ح وبہبود اوربھلائی کی کوئی سرحدنہیں ہوتی انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بچوں سے جبری مشقت کے خاتمہ کیلئے ضروری ہے کہ بچوں کی مفت تعلیم کے لیے ساز گار ماحول فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ یہ بات خوش آئندہے کہ پاکستان بیت المال بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات اٹھا رہا ہے اور اس سلسلے میں ملک بھر میں 159مراکز میں بچوں کو چائلڈ لیبر سے نجات دلا کر پرائمری سطح تک مفت تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔ ملک کے ہر شہری کو مفت تعلیم دینے کے مشن کے تحت پاکستان کی حکومت ہربچے کومفت کتابیں،یونیفارم، سٹیشنری 10 روپیہ یومیہ اوران کے والدین کو300 روپے ماہواردینے کی کوشش کررہی ہے قبل ازیں پاکستان کی میں ترکی کے سفیر کی اہلیہ نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بچوں سے جبری مشقت ایک اہم مسئلہ ہے جو بچوں کوجسمانی اورنفسیاتی مسائل سے دوچارکررہاہے انہوں نے سفیروں کی بیگمات کی گروپ کی جانب سے مستقبل میں بھی اس طرح کی فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے عزم کااعادہ کیا۔پاکستان بیت المال کے ایم ڈی ملک ظہیرعباس نے پاکستان بیت المال کے کردارپرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ صدر اوروزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق ملک سے غربت کے خاتمہ  اورمعاشرے کے معاشی طورپرکمزورطبقات کو معاونت کی فراہمی میں پاکستان بیت المال کلیدی کرداراداکررہاہے بعدازاں مہمان خصوصی اورسفیروں کی بیگمات نے احساس پروگرام کے تحت کوئی بھوکا نہ سوئے پراجیکٹ کیلئے تیارکردہ خصوصی موبائل وین اورپاکستان بیت المال میں قائم سہولت سینٹرکادورہ کیا۔ تقریب میں انڈونیشیا، ملائشیا، ترکی اوربنگلہ دیشن سمیت کئی ممالک کے سفیروں کی بیگمات نے شرکت کی۔
ثمینہ علوی 

مزید :

صفحہ آخر -