ایس او پیز کے تحت فیصل مسجد میں اعتکاف کیلئے 25 افراد منتخب
اسلام آباد(این این آئی)بین الاقومی اسلامی یونیورسٹی کی دعوۃاکیڈمی کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کے آغاز پر 3 مئی بروز پیر 25 افراد فیصل مسجد میں معتکف ہوں گے، اس ضمن میں حکومت پاکستان کے وضع کردہ ایس او پیز کے اطلاق کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنا یا جائے گا۔اسلامک سنٹر، فیصل مسجد کے انچارج ڈاکٹر قاری ضیا الرحمن نے بتایا کہ اکیڈمی کو موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ کرنے کے بعد فیصل مسجد میں اعتکاف کیلئے 25 افراد کو چنا گیا ہے جو مسجد کے ہال میں 10 فٹ کے فاصلے کو یقینی بناتے ہوے معتکف ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی وبا ء سے قبل فیصل مسجد میں سینکڑوں افراد معتکف ہوتے تھے تاہم اب ایس او پیز پر عمل درآمد اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے صرف 25 افراد ہی منتخب کیے گئے ہیں۔
قاری ضیاء الرحمن