کورونا کیسز مزید بڑھے توبات ہسپتالوں کے بس سے نکل جائے گی: عارف علوی 

کورونا کیسز مزید بڑھے توبات ہسپتالوں کے بس سے نکل جائے گی: عارف علوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت عارف علوی نے خبر دار کیا ہے کہ اگر کورونا کیسز مزیدبڑھے تو بات ہسپتالوں کے بس سے نکل جائے گی شہری رمضان، تراویح، یومِ علی، عید کے موقع پر ماسک پہنیں، علماء کی ہدایت کے مطابق بزرگ افراد تراویح میں نہ جائیں صدر مملکت نے کہاکہ ہمارے خطے میں کورونا کی وجہ سے پریشانی بڑھ رہی ہے پاکستان میں تقریباً 5 ہزار کورونا کیسز ہو چکے اور اموات میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہاکہ اگر کورونا کیسز مزیدبڑھے تو بات ہسپتالوں کے بس سے نکل جائیگی انہوں نے کہاکہ حضور ؐنے مسلمانوں کو نظم و ضبط سکھایا، حضور کی امت ہونے کے واسطے نبی ؐ کی ہدایات پر عمل کریں انہوں نے کہاکہ مسلمان قوم اس آزمائش میں کامیاب ہونے کیلئے احتیاط اپنائے  انہوں نے کہاکہ علماء کی ہدایت کے مطابق بزرگ افراد تراویح میں نہ جائیں انہوں نے کہاکہ ضرورت پڑنے پربازار جائیں تو ماسک ضرور پہنیں ہاتھ بار بار 20 سیکنڈ کیلئے دھوئیں صدر مملکت نے کہاکہ نماز کے دوران تین فٹ کا  فاصلہ رکھیں قوم احتیاط کرے کیونکہ حکومت اور نجی شعبے کے وسائل کم ہیں۔
عارف علوی 

مزید :

صفحہ آخر -