نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے بارے میں درخواست پر ایل ڈی اے کو تادیبی کارروائی سے روک دیا 

 نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے بارے میں درخواست پر ایل ڈی اے کو تادیبی کارروائی سے ...

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے بارے میں درخواست پر ایل ڈی اے کو تادیبی کارروائی سے روک دیا مسٹرجسٹس شاہد جمیل خان نے بیرسٹر حسین اور اسامہ کی درخواست پرسماعت کی جس میں ایل ڈی اے کی کارروائی کو چیلنج کیا گیا وکیل نے موقف اختیارکیا کہ سوسائٹیزکے معاملات کو حل کرنے کیلئے کمیشن بن چکا ہے، اس لئے دادرسی کیلئے کمیشن سے رجوع کرنے کے لئے مہلت دی جائے اور اس دوران ایل ڈی اے کو کسی قسم کی تادیبی کارروائی سے بھی روک دیا جائے، عدالت نے ایل ڈی اے کو کسی قسم کی کارروائی سے روکتے ہوئے اس کیس سے متعلق ایک نوعیت کی تمام درخواستیں اکٹھی کرکے انہیں سماعت کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کی  ان درخواستوں پر مزید سماعت 28 مئی کو ہوگی۔

روک دیا

مزید :

صفحہ آخر -