خواجہ آصف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی

 خواجہ آصف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی دو رکنی بنچ 4 مئی کو اس درخواست پرسماعت کرے گا جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل ڈویژن بنچ سابق وزیر دفاع کی درخواست پر سماعت کرے گا درخواست گزار خواجہ آصف نے ذرائع آمدنی سے زیادہ کے اثاثے بنانے کے الزام سے رہائی کیلئے عدالت عالیہ سے رجوع کررکھاہے،گزشتہ سماعت پر فاضل بنچ کے ایک رکن کی عدم دستیابی کی وجہ سے درخواست پرسماعت نہیں ہوسکی تھی خواجہ آصف نے نکتہ اٹھایا تھا کہ نیب کی جانب سے سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے  نیب نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ میں 29 دسمبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا ان کے تمام اثاثے ڈیکلیئرہیں،نیب کو کیس کا ریکارڈ پہلے ہی فراہم کر چکا ہوں،نیب نے انکوائری کے شکایت کنندہ کا کوئی ریکارڈ بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا، عدالت سے استدعاہے کہ ضمانت کی درخواست منظور کی جائے جبکہ اپنے تحریری جواب میں نیب نے خواجہ آصف کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی  نیب کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے آمدنی سے زائد اثاثے بنائے اور منی لانڈرنگ کی جس کے تمام ثبوت موجود ہیں،عدالت سے استدعاہے کہ خواجہ آصف کی ضمانت خارج کی جائے۔

خواجہ آصف

مزید :

صفحہ آخر -