کورونا وباء، لاہور ہائیکورٹ کے 50فیصد سٹاف کو حاضری سے مستثنیٰ قرار دیدیا 

کورونا وباء، لاہور ہائیکورٹ کے 50فیصد سٹاف کو حاضری سے مستثنیٰ قرار دیدیا 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خا ن نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر لاہورہائی کورٹ کے 50فیصد سٹاف کو حاضری سے مستثنیٰ قراردے دیا،عدالت عالیہ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق 50فیصد سٹاف حاضر رہے گا جبکہ باقی 50فیصد گھر میں بیٹھ کر کام کرے گا،اس سلسلے میں دو بیچ تشکیل دیئے گئے  پہلا بیچ 3مئی سے 8مئی تک جبکہ دوسرا بیچ 17مئی سے 22مئی تک گھر میں بیٹھ کرکام کرے گا۔

ہائیکورٹ سٹاف

مزید :

صفحہ آخر -