ٹی سی پی نے یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر کھول دیا

ٹی سی پی نے یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر کھول دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی) ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے 50  ہزار ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر کھول دیا۔مسلسل 3 ٹینڈرز منسوخی کے بعد چینی کی درآمد کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے اور ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان نے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کیلئے بولی کی منظوری دیتے ہوئے ترکش کمپنی کو چینی کی درآمد کا ٹینڈر ایوارڈ کردیا۔ ٹی سی پی کی جانب سے چینی 447 ڈالر فی میٹرک ٹن کے حساب سے درآمد کی جائے گی جس کی کراچی پورٹ پر لینڈنگ کاسٹ 73 روپے 40 پیسے فی کلو ہوگی۔دستاویز کے مطابق ترکش کمپنی کو چینی کی درآمد کا ٹینڈر ایوارڈ کیا گیا، چینی برازیل سے درآمد کی جائے گی۔ٹی سی پی حکام کے مطابق آخری ٹینڈر میں ٹی سی پی کو کم سے کم بولی 484 ڈالر فی ٹن موصول ہوئی تھی۔ٹی سی پی مہنگی بولیوں کے باعث چینی کی درآمد کے مسلسل 3 ٹینڈرز منسوخی کرچکی ہے۔ وفاقی حکومت نے ٹی سی پی اور نجی شعبے کے ذریعے جنوری 2021 میں 8 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔
ٹی سی پی 

مزید :

صفحہ آخر -