چیف جسٹس کی ہدایت پر سول ججوں کو گاڑیوں کی چابیاں دی گئیں 

  چیف جسٹس کی ہدایت پر سول ججوں کو گاڑیوں کی چابیاں دی گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں 27 سول ججوں کو گاڑیاں دینے کی تقریب منعقد ہوئی،مسٹرجسٹس سید شہباز علی رضوی نے سول ججوں میں گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کیں،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کی ہدایت پر زیرِ تربیت 27 سول ججوں کو گاڑیاں دی گئیں سول ججون کو گاڑیوں کی چابیاں دینے کی تقریب لاہور ہائی کورٹ کی نیو ججز لائبریری میں منعقد ہوئی۔تقریب میں جسٹس سید شہباز علی رضوی نے بطورمہمانِ خصوصی شرکت کی،تقریب سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے مسٹرجسٹس سید شہباز علی رضوی نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ ہماری پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ججوں کو بہترین تربیت فراہم کی جارہی ہے منصفی کا منصب اللہ تبارک و تعالیٰ کا عطا کردہ ہے، یہ منصب محض محنت اور لگن سے نہیں ملتا بلکہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے چنے گئے افراد کو بطور انعام ملتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بہترین جوڈیشل آفیسر وہ ہوتا ہے جو بہترین فیصلے کرنے کا اہل ہو، ہمیں یاد رکھنا ہوگا کہ ہم اپنے ایک ایک عمل کے لئے اللہ تعالیٰ کو جوابدہ ہیں، اس موقع پر ڈی جی ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری محمد سعید اللہ، قائم مقام ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی چودھری محمد سلیم، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہیومن ریسورس محمد جاوید الحسن چشتی، ایڈیشنل رجسٹرار پی،ڈی اینڈ آئی ٹی چودھری ضیاء اللہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
چابیاں تقسیم 

مزید :

صفحہ آخر -