دادو میں ساتھی کو بچاتے ہوئے چار کمسن بھائی ڈوب کر جاں بحق 

دادو میں ساتھی کو بچاتے ہوئے چار کمسن بھائی ڈوب کر جاں بحق 

  

دادو(مانیٹرنگ ڈیسک)دادو میں رائس کینال میں 4 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بچوں کے ڈوبنے کا واقعہ گاؤ ں پیٹو جتوئی کے مقام پر رائس کینال میں پیش آیا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا چاروں بچے بھائی تھے اور ان کا تعلق باگری قبیلے سے تھا، چاروں بچے رائس کینال کے کنارے کھیل رہے تھے، کینال میں گرنیوالے ایک بچے کوبچاتے ہوئے چاروں بچے ڈوب گئے۔ مقامی غوطہ خوروں نے چاروں بچوں کی لاشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیں۔

بھائی جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -